TED Talks with Urdu transcript

جل بولٹے ٹیلر: فالج یا بصری آگاہی

TED2008

جل بولٹے ٹیلر: فالج یا بصری آگاہی
26,359,883 views

جل بولٹے ٹیلر کو تحقیق کا ایک ایسا موقع ملا جس کی خواہش دماغ کے چند سائنسدان ہی کریں گے – ان پر فالج کا ایک قوی حملہ ہوا – اور انہوں نے دماغ کے افعال جیسے تحریک، تقریر اور خودشناسی کو ایک ایک کر کے ناکارہ ہوتے دیکھا. ایک حیران کن کہانی

لکشمی پراتوری - خطوط نویسی پر

TED2007

لکشمی پراتوری - خطوط نویسی پر
715,735 views

خطوط نویسی کے گمگشتہ فن کو یاد کرتے ہوئے لکشمی پراتوری چند تحریروں کا حوالہ دیتی ہیں جو ان کے والد نے اپنی وفات سے قبل ان کے نام لکھی تھیں۔ ان کی مختصر مگر دل سے نکلی باتیں شاید آپ میں بھی قلم اٹھانے کا ولولہ پیدا کر پائیں-

سگاتا مترا: بچے ایک دوسرے کو سکھاتے ہیں

LIFT 2007

سگاتا مترا: بچے ایک دوسرے کو سکھاتے ہیں
1,777,799 views

لفٹ 2007 میں بات کرتے ہوئے ، سگاتا مترا اپنے ' ہول اِن دا وال ' پروجیکٹ کے بارے میں بتاتے ہیں- اس پروجیکٹ میں ، چھوٹے بچوں نے خود ہی معلوم کیا کہ کمپیوٹر کس طرح چلانا ہے -- اور پھر دوسرے بچوں کو سکھایا - وہ پوچھتے ہیں کہ اور کیا چیزیں ہیں جو بچے ایک دوسرے کو سکھا سکیں ؟

Blaise Aguera y Arcas کے فوٹوسنتھ ڈیمو

TED2007

Blaise Aguera y Arcas کے فوٹوسنتھ ڈیمو
5,831,957 views

Blaise Aguera y Arcas فوٹوسنتھ کا حیرت انگیز نمونہ پش کرتے ہیں، ایک ایسا سافٹ ویئر جو ڈیجیٹل تصاویر سے متعلق ہمارے نطریے کو بدل دے گا۔ ویب سائٹ سے لی گئی غیر متحرک تصاویر کو استعمال کرتے ہوئے فوٹو سنتھ حیرت انگیز طور پر خوابوں کو شرمند‎ۂ تعبیر کرتا ہے اور ہمیں سوچنے پر مجبو کرتا ہے-

Ngozi Okonjo-Iweala کی افریقہ میں کاروبار سے متعلق گفتگو

TED2007

Ngozi Okonjo-Iweala کی افریقہ میں کاروبار سے متعلق گفتگو
1,351,670 views

ہمیں افریقہ کی منفی امیج کا علم ہے – قحط سالی اور بیماریاں، تنازعات اور بد عنوانی۔ لیکن Ngozi Okonjo-Iweala کہتی ہیں کہ آج کے بہت سے افریقی ممالک کی ان کہی کہانیاں بھی ہیں: اصلاحات، اقتصادی نمو اور کاروبار کا موقع۔

سٹیورٹ برانڈ  بلا استحقاق شہروں کے بارے میں

TED2006

سٹیورٹ برانڈ بلا استحقاق شہروں کے بارے میں
1,098,442 views

دیہی علاقے دنیا بھر میں ویران ہوتے جا رہے ہیں، کیوںکہ اربوں لوگ جوک در جوک گندی بستیوں اور کچی بستیوں میں رہنے کے لئے نکل رہے ہیں. سٹیورٹ برانڈ کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھی بات ہے. کیوں؟ یہ جاننے کے لئے آپ کو 3 منٹ لگیں گے.۔

ہینس روزلنگ پیش کرتے ہیں وہ بہترین اعداد و شمار جن کا مشاہدہ آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا

TED2006

ہینس روزلنگ پیش کرتے ہیں وہ بہترین اعداد و شمار جن کا مشاہدہ آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا
14,386,844 views

آپ نے اس طرح پیش کی گئی معلومات کو کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ ڈراما اور کھیل کود کی نشر و اشاعت کی فوری ضرورت کے ساتھ ساتھ اعداد و شمار کے ماہر ہینس روزلنگ "ترقی پذیر دنیا" سے متعلق اساطیر کا انکشاف کر رہے ہیں۔

جولیا سوینی: خدا سے چھٹکارا

TED2006

جولیا سوینی: خدا سے چھٹکارا
4,604,979 views

جولیا سوینی (خدا نے کہا، ’’واہ!‘‘) 2006 کے اپنے تنہا شو خدا سے چھٹکارا کے پہلے 15 منٹ پیش کرتی ہیں۔ جب دو نوجوان مورمن مبلغ ایک دن ان کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں۔ یہ ایک جستجو کو جگاتا ہے کہ وہ اپنے عقائد کے بارے میں دوبارہ سے سوچیں۔

رچرڈ جان کی کامیابی کے 8 راز

TED2005

رچرڈ جان کی کامیابی کے 8 راز
14,410,517 views

لوگ کامیاب کیوں ہوتے ہیں؟ کیا اس لئے کہ وہ سمجھدار ہیں؟ یا پھر وہ صرف خوش قسمت ہیں؟ کوئی نہیں. تجزیہ کار رچرڈ جان، کامیابی کے اصلی راز پر 3 منٹ کی نہ چھوٹ سکنے والی سلائیڈ شو میں سالوں کئے گئے انٹرویوز کو مختصرپیش کررہے ہیں.

خطرے سے دوچار ثقافتوں سے متعلق ویڈ ڈیوس کی گفتگو

TED2003

خطرے سے دوچار ثقافتوں سے متعلق ویڈ ڈیوس کی گفتگو
4,012,783 views

نیشنل جغرافک کے تحقیق کار ویڈ ڈیوس شاندار تصاویر اور کہانیوں کے ساتھ پوری دنیا میں موجود غیر معمولی رنگا رنگ علاقائی ثقافتوں کا جشن منا رہے ہیں جو ہماری دنیا سے تشویشناک شرح کی حد تک مٹتی جا رہی ہیں۔

میجر کارٹر کی شہری تجدید کی کہانی

TED2006

میجر کارٹر کی شہری تجدید کی کہانی
2,626,277 views

MacArthur سے سرفراز سرگرم کارکن میجر کارٹر ایک جذباتیت سے لبریز گفتگو میں ساؤتھ برونکس میں ماحولیاتی انصاف سے متعلق اپنی جد و جہد کے بارے میں تفصیل سے بتاتی ہیں-- اور دکھاتی ہیں کہ غلط شہری پالیسی سے اقلیتی مضافاتی علاقے کتنی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

جمی ویلز: ویکیپیڈیا کی پیدائش

TEDGlobal 2005

جمی ویلز: ویکیپیڈیا کی پیدائش
1,381,290 views

جمی ویلز یاد کرتا ہے کہ کیسے اُس نے عام اور کمپیوٹر سے بے بہرہ رضاکاروں کو آلات دیئے تاکہ وہ باہمی تعاون کر سکیں اور وکیپیڈیا معرضِ وجود میں آ گیا، ایک خود منتظمی، خود تصحیحی اور نہ ختم ہونے والی آن لائن دائرۃ المعارف (انسائکلوپیڈیا)

ال گور آب و ہوا کے بحران کی روک تھام پر

TED2006

ال گور آب و ہوا کے بحران کی روک تھام پر
3,508,991 views

اسی مزاح اور انسانیت کے ساتھ جو انہوں نے ایک غیرسہل سچ ( An Inconvenient Truth) میں پیش کیا، ال گور ان 15 طریقوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو کہ افراد آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر کر سکتے ہیں