TED Talks with Urdu transcript

آدم گیلنسکی: اپنے لئے کیسے آواز اٹھائیں

TEDxNewYork

آدم گیلنسکی: اپنے لئے کیسے آواز اٹھائیں
6,470,165 views

آواز اٹھانا مشکل کام ہے، چاہے آپ جانتے ہوں کہ یہ ضروری ہے۔ اپنے آپ کو کیسے منوانا ہے، مشکل سماجی حالات سے کیسے نکلنا ہے اور اپنی ذات کو کیسے ترقی کے راستے پہ چلانا ہے۔ نفسیاتی معالج آدم گیلنسکی کی رہنمائی کے مطابق۔

اسٹیون جانسن: عظیم ایجادات کے پیچھے پوشیدہ ایک مزیدار عالم عجائبات

TED Studio

اسٹیون جانسن: عظیم ایجادات کے پیچھے پوشیدہ ایک مزیدار عالم عجائبات
1,351,401 views

ضرورت ایجاد کی ماں ہے، ہے نا؟ مگر ہمیشہ نہیں۔ اسٹیون جانسن ہمیں بتا رہے ہیں کہ کس طرح بہت سے عظیم خیالات اور ایجادات جیسے کہ کمپیوٹر، معرض وجود میں آئے بنا کسی ضرورت کے۔۔۔ بلکہ ان کے تخلیق ہونے کی وجہ تفریح سے جڑے کچھ اجنبی خیالات بنے۔ وہ ہمارے ساتھ بانٹ رہے ہیں ایک پرکشش، باتصویر تحقیقی گفتگو، جو سوچوں کو بدل سکتی ہے۔ آپ کو بھی مستقبل وہیں نظر آنے لگے گا جہاں لوگوں کو سب سے زیادہ تفریح میسر آتی ہے۔

مںور علی: ایک سابق انتہا پسند جہادی کی دماغی کیفیت کی روداد

TEDxExeter

مںور علی: ایک سابق انتہا پسند جہادی کی دماغی کیفیت کی روداد
2,292,617 views

"کافی عرصے تک میں مرنے کے لئے جیتا رہا" یہ کہنا ہے منور علی کا جو ایک سابق انتہا پسند جہادی ہیں اور جہنوں نے 1980 کی دہائی میں مشرق وسطیٰ اور ایشیا میں تشدد کی کاروایؑیوں اور مسلح جہاد میں حصہ لیا تھا۔ اس پراثر گفتگو میں وہ اپنی انتہا پسندی کی سابقہ زندگی کے تجربے پر بات کرتے ہوئے تشدد اور درندگی کو اچھائی اور نیکی سمجھنے والے اسلامی انتہا پسند گروہوں کی طرف مائل ہر شخص سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ غصے اور نفرت کو ختم کرکے اپنے دلوں کی آبیاری دوسرے لوگوں میں موجود اچھائی، خوبصورتی اور سچائی سے کریں۔

لورا بوشنک: کلسٹر (گچھا ) بموں کا مہلک ورثہ

TEDSummit

لورا بوشنک: کلسٹر (گچھا ) بموں کا مہلک ورثہ
706,559 views

جنگ کی تباہی جنگ کے خاتمے کے ساتھ ختم نہیں ہو جاتی. 2006 کی 34 روزہ اسرائیل - حزب اللہ جنگ میں کوئی 40 لاکھ گچھا بم لبنان پر گرائے گئے جس سے اندھا دھند ہلاکتیں ہوئیں. خطرہ ابھی باقی ہے کہ کچھ بم پھٹنے سے رہ گئے تھے اور ابھی غیر فعال ہیں، جس کسی کا ان سے سامنا ہوا وہ مارا جا سکتا ہے یا معذور ہو سکتا ہے۔ اس گفتگو میں فٹوگرافر اور ٹیڈ ساتھی لورا بوشنک گچھا بم کے معذورین کی دل دہلا دینے والی تصاویر ہمیں دکھا رہی ییں اور پوچھ رہی ہیں ان سے جو ابھی بھی یہ بنا رہے ہیں اور استعمال کرتے ہیں، بشمول امریکہ کے، کہ وہ اس کو ترک کریں-

انتھونی گولڈ بلوم: ہمارے وہ کام، جو مشینیں کیا کریں گی۔۔۔اور وہ، جو نہیں کرسکیں گی

TED2016

انتھونی گولڈ بلوم: ہمارے وہ کام، جو مشینیں کیا کریں گی۔۔۔اور وہ، جو نہیں کرسکیں گی
2,568,213 views

مشین لرننگ اب صرف ان سادہ کاموں کے لیے نہیں ہے جیسے قرض واپسی کے امکانات کا جائزہ لینا یا ڈاک چھانٹنا۔۔۔اب یہ زیادہ پیچیدہ کام کر سکتی ہیں جیسے مضامین کی درجہ بندی یا امراض کی تشخیص۔ اس ترقی کے ساتھ ہی ایک سوال پیدا ہوتا یے: کیا مستقبل میں روبورٹ آپ کا سارا کام کیا کرے گا؟

کینگ لی: کیا آپ ایک بچے کا جھوٹ پکڑ سکتے ہیں؟

TED2016

کینگ لی: کیا آپ ایک بچے کا جھوٹ پکڑ سکتے ہیں؟
8,673,675 views

کیا بچے جھوٹ اچھی طرح نہیں بول سکتے؟ آپ کے خیال میں آپ ان کے جھوٹ بآسانی پکڑ سکتے ہیں. نشوونما و ترقی کے محقق کینگ لی بتا رہے ہیں کہ جب ایک بچہ جھوٹ بولتا ہے تو اس پر کس قسم کے جسمانی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ وہ ایسا بہت کرتے ہیں، یہاں تک کے دو سال کی عمر تک سے شروع ہوجاتے ہیں، اور حقیقت میں وہ اس میں کافی ماہر ہوتے ہیں۔ لی بتا رہے ہیں کہ بھلا کیوں ہمیں اس وقت خوش ہونا چاہئے جب بچے جھوٹ بولنا شروع کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ لی متعارف کر رہے ہیں جھوٹ پکڑنے کی ایسی تکنیک کو جو شائد ایک دن انسانی جذبات کو آشکار کرسکے۔

رابرٹ پالمر: پانامہ  دستاوایز ا ت  نے ایک عالمی راز  افشا کیا . اب آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا.

Global Witness HQ

رابرٹ پالمر: پانامہ دستاوایز ا ت نے ایک عالمی راز افشا کیا . اب آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا.
1,097,225 views

3 اپریل ،2106 کو ہم نے عالمی تاریخ کا خفیہ دستاویزات کا سب سے بڑا راز افشا ہوتے دیکھا .پانامہ دستاویزات نے امیر اور طاقتور لوگوں کو بے نقاب کیا جو روپوش کمپنیوں میں اپنی دولت چھپا رہے تھے . اس سب کا مطلب کیا ہے ؟ یہ جا ننے کے لئے ہم نے گلوبل وٹنسس کے رابرٹ پالمر کو دعوت دی .

ٹم اربن: سست رو دماغ کی اندرونی کہانی

TED2016

ٹم اربن: سست رو دماغ کی اندرونی کہانی
36,567,611 views

ٹم اربن جانتے ہیں کہ سست روی بے معنی چیز ہے ،لیکن وقت سر پر آ جانے پر کام مکمل کرنے کی عادت سے پیچھا نہیں چھڑا سکے .اس مزاحیہ اور بصیرت انگیز گفتگو میں ،اربن ہمیں یو ٹیوب کے ذریعے سفر پر لے چلتے ہیں جس میں ،وکی پیڈیا ، کھڑکی کے باہر کے منظر کو دیکھتے رہنا شامل ہے -وہ ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ ہم سوچیں کہ ہم کس کام میں تاخیر برت رہے ہیں ، اس سے پہلے کہ وقت ہمارے ہاتھ سے نکل جائے

سلیستی ہدلی: گفتگو کرنے کے ١٠ بہتر انداز

TEDxCreativeCoast

سلیستی ہدلی: گفتگو کرنے کے ١٠ بہتر انداز
17,081,256 views

جب آپکا کام لوگوں سے بات کرنے پر منحصر ہو، تو آپ گفتگو کرنا سیکھ جاتے ہیں - اور ہم میں سے بہت سے لوگ اچھی گفتگو کرنا نہیں جانتے. سلیستی ہدلی ایک ریڈیو میزبان کے طور پے دہائیوں تک کام کر چکی ہیں، اور انھیں ایک اچھی گفتگو کے تمام اجزاء کا علم ہے۔ ایمانداری، اختصار، واضح ہونا اور اس پر مغز گفتگو کے دوران اچھی خاصی مقدار میں سننے کا عمل۔ وہ بتا رہی ہیں بہتر گفگتو کے دس بنیادی اصول۔ وہ کہتی ہیں، باہر جائیے، لوگوں سے بات کرنے اور انھیں سننے کے لئے، اور سب سے بڑھ کر حیران ہونے کے لئے۔"

میلاتی اور ایزابیل وجسن: پلاسٹک کے لفافوں کو روکنے کے لئے بالی میں ہماری مہم

TEDGlobal>London

میلاتی اور ایزابیل وجسن: پلاسٹک کے لفافوں کو روکنے کے لئے بالی میں ہماری مہم
1,581,556 views

پلاسٹک کے لفافوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا اور پھر بھی لوگ لاپرواہ ہو کر پھینک دیتے ہیں. کافی سارے سمندر میں پہنچ جاتے ہیں، جہاں وہ پانی کو گندا کرتے ہیں اور سمندری مخلوق کو نقصان پہنچاتے ہیں، باقیوں کو کوڑے کے ڈھیروں میں جلایا جاتا ہے، جہاں وہ نقصان دہ زہریلے مرکبات ماحول میں خارج کرتے ہیں۔ میلاتی اور وجسن اپنے خوبصورت جزیرے اور گھر بالی کو پلاسٹک کے لفافوں کی آلودگی سے روکنے کی مہم پر ہیں۔ ان کی کوششیں -- جس میں درخواستیں، ساحل کی صفائی، ایک بھوک ہڑتال بھی شامل ہے، نتیجہ خیز ہوئیں جب انہوں نے گورنر کو آمادہ کر لیا کہ وہ بالی کو 2018 تک پلاسٹک کے لفافوں سے پاک کر دے گا۔ "آپ کسی کو بھی یہ موقع نہ دیں کہ وہ آپ کو کہے کہ آپ ابھی بچے ہیں، یا آپ اس کو سمجھتے نہیں،" ایزابیل دوسرے سرگرم کارکنوں کو کہتی ہیں۔ "ہم یہ نہیں کہتے کہ یہ بہت آسان ہے۔ ہم یہ کہتے ہیں کہ یہ کرنے والا کام ہے۔"

آوماوا شیلڈز: خلا میں زندگی کے آثار کی تلاش

TED2015

آوماوا شیلڈز: خلا میں زندگی کے آثار کی تلاش
1,734,106 views

ماہرِ فلکیات آوماوا شیلڈز، خلا میں زندگی کے آثار کی تلاش سیاروں کے ماحولیات کا مطالعہ کے ذریعے کرتی ہیں ۔اسکے علاوہ وہ جو ایک ماہر اداکارہ اور ٹیڈ فیلو ہیں، اپنے فارغ وقت میں لڑکیوں کو سائنس میں مشغول رکھتی ہیں، تھیٹر، ادب، اور فنونِ لطیفہ کے استعمال کے ذریعے۔ انکا کہنا ہے کہ، "اور شاید ایک دن وہ لڑکیاں ان خلابازوں کی صفوں میں شامل ہو جایٗیں جو تضادات سے بھرپور ہیں، اور اپنے پس منظرکے استعمال سے ،آخرکار دریافت کرنے میں کامیاب ہو جایٗیں، کہ ہم واقعی اس کائنات میں اکیلے نہیں ہیں۔"

پال گرینبرگ: مچھلی جو ہم بہت کھاتے ہیں - اور ہمیں اصل میں کیا کھانا چاہیے

Mission Blue II

پال گرینبرگ: مچھلی جو ہم بہت کھاتے ہیں - اور ہمیں اصل میں کیا کھانا چاہیے
1,595,957 views

جس طرح ہم سمندری جانور جیسے کہ سالمن، ٹونہ اور جھینگا کا شکار کرتے ہیں، سمندر کے لئے بہت نقصان دہ ہے. پال گرین برگ نے سمندری خراک کی معییشت پر غور و فکر کیا اور کچھ چیزیں تجویز کیں اسکو بدلنے کے لئے، تاکہ دنیا کو اور ان لوگوں کو جو سمندری شکار کرتے ہیں زندگی گزارنے کے لئے، فائدہ ہو.

کاکی کنگ: دنیائے رنگ و نور میں ایک موسیقی بھرا سفر

TEDWomen 2015

کاکی کنگ: دنیائے رنگ و نور میں ایک موسیقی بھرا سفر
1,507,725 views

ایک منفرد انداز کی حامل، کاکی کنگ یقیناً آنے والی دنیا کے لئے خدائے گٹار ہے۔ اس نے کسی انسانی ہاتھ سے کام کرنے کے قدیم انداز کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے بدل کر رکھ دیا ہے، گٹار پر چلتی رنگ برنگی تصاویر اور مناظر کا عکس، اس کے طوفانی ملٹی میڈیا پر مبنی فن پارے "گردن بدن تک پہنچنے کا پل ہے"مین واضح ہے۔ اپنے گٹار کی گردن [Neck] کو کسی تختہ کلید [keyboard] کی طرح استعمال کر کے ایک انتہائی پیچیدہ دھن کے ذریعے اپنے سامعین کو "رنگ و نور کے سنگیت بھرے سفر" پر لے جارہی ہے۔ کاکی کنگ نے اس سفر کو "گٹار ایک پینٹ برش" کا نام دیا ہے۔

ال سید: دیواروں پر تقش و نگار امید اور امن کے پیغام کے ساتھ

TED2015

ال سید: دیواروں پر تقش و نگار امید اور امن کے پیغام کے ساتھ
1,581,298 views

فرانس میں تیونسی نژاد والدین کے ہاں پیدا ہونے والے ال سید، مختلف تہذیبوں، زبانوں، اور شناختوں میں کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ لیکن کم از کم اپنے فن کے کام میں نہیں جس میں وہ عربی شاعری کو ایسے انداز میں پیش کرتے ہیں جو دیواروں پر تقش و نگار اور خطاطی سے متاثر لگتی ہے۔ اس کافی جذباتی گفتگو میں، فنکار اور ٹیڈ فیلو اپنی بنیادی امنگ بتاتے ہیں، ایسا فن تخلیق کیا جائے جسے ترجمانی کی ضرورت نہ ہو۔

مارگریٹ ہیفرنین: اداروں میں افسر ماتحت کے فرق کو اب بھول جائیں

TEDWomen 2015

مارگریٹ ہیفرنین: اداروں میں افسر ماتحت کے فرق کو اب بھول جائیں
3,377,127 views

اداروں میں عام طور پر کام کرنے کی روایت سپر چکن ماڈل پر ھے، ان چند ملازمین کی بہت اھمیت ھوتی ھے جو دوسروں سے بہت بہتر کام کرتے ھیں۔ لیکن وہ ٹیم جو بہت اعلٰی کام کے لیے جانی جاتیں ھیں، وہ اس طرز پر کام نہیں کرتیں۔ بزنس رہنما مارگریٹ ہیفرنین کی سوچ یہ ھے کہ معاشرتی بندھن — جہاں کافی کے وقفے میں ہر فرد دوسرے سے مدد طلب کرتا ھے — ایسے ادراے بہت اعلی نتائج دیتے ھیں۔ یہ ایک انتہائی مختلف سوچ ھے، جو ھمیں بتاتی ھے کہ ھم بہترین کام کیوں کرتے ھیں، اور رہنما ھونے کا مطلب کیا ھے۔ کیونکہ جیسے ہیفر نین کہتی ھے، خیالات اداروں کے پاس نہیں لوگوں کے پاس ھوتے ھیں۔

لنڈا کلایٹ۔ ویمین: ایک خستہ حال سکول کو کیسے ٹھیک کریں؟  بلا خوف قیادت اور بے پناہ محبت سے

TEDWomen 2015

لنڈا کلایٹ۔ ویمین: ایک خستہ حال سکول کو کیسے ٹھیک کریں؟ بلا خوف قیادت اور بے پناہ محبت سے
2,127,946 views

کیسے لنڈا کلایٹ ویمین نے شمالی فلاڈلفیا کے ایک ناکام ہائی سکول میں اپنے پرنسپل بننے کے پہلے دن نظم وضبط قائم کرنے کی ابتدا کی۔ لیکن پھر انہیں جلد ہی احساس ہوا کہ یہ کام ان کے اندازے سے زیادہ مشکل ھے۔ جذبہ سے لبریز، وہ اپنے اس کام کے تین اصول بیان کرتی ہیں، جن کی بدولت انہوں نے "بری کارکردگی اور تسلسل کے ساتھ خطرناک"، تین سکولوں کو بہترین سکول بنا دیا ۔ انکا پرعزم اور بے خوف قیادت کرنا، اور طلباٗ سے غیر مشروط محبت، کسی بھی مکتبہ فکر کے رہنماوٗں کے لیے ایک مثال ھے۔

بِل گراس: ابتدائی کمپنیوں کی کامیابی کی واحد اور سب سے بڑی وجہ

TED2015

بِل گراس: ابتدائی کمپنیوں کی کامیابی کی واحد اور سب سے بڑی وجہ
7,578,583 views

بِل گراس نے بہت سی ابتدائی کمپنیوں کی بنیاد رکھی، اور کئی مردہ کمپنیوں میں جان ڈالی ۔۔ ان میں یہ جاننے کا تجسس پیدا ہوا کہ کیوں بعض کمپنیاں کامیاب ہوتی ہیں اور باقی ناکام، تو انھوں نے سینکڑوں کمپنیوں سے معلومات جمع کیں، ان کی اپنی اور دوسے لوگوں کی، انھوں نے ہر کمپنی کو پانچ بنیادی عوامل کے حساب سے ترتیب دیا۔ انھیں ایک ایسی وجہ نظر آئی جو دوسری سب وجوہات سے الگ تھی، اور جس نے انھیں حیران کردیا۔

یاسمین عبدالمجید: میرا اسکارف آپ کی نگاہ میں کیا معنی رکھتا ہے؟

TEDxSouthBank

یاسمین عبدالمجید: میرا اسکارف آپ کی نگاہ میں کیا معنی رکھتا ہے؟
2,259,470 views

لاشعوری تعصب ایک ایسا عمومی عمل ہے جو ہماری معاشرتی اقدار کا حصہ بن چکا ہے اور اس کی وجہ سے ہم بہت سارے ایسے مفروضوں کا شکار ہوچکے ہیں جن کا تعلق محض ہماری تربیت اورابتداء سے اثرانداز ہونے والےعوامل سے ہے۔ یہ پوشیدہ تعصب ہر شے پر اثرانداز ہوتا ہے، اور اب وہ وقت آگیا ہے کہ ہم اس بارے میں سنجیدگی سے غور کریں، اور بہتر سوچ اور ذہانت کا مظاہرہ کریں۔ اس پرمزاح اور سچائی سے بھرپور گفتگو میں یاسمین عبدالمجید نے ایک اچھوتے انداز سے ہم سب کو چیلنج کیا ہے کہ ہم اپنے بنیادی تصورات سے بالاتر ہوکر سوچنا شروع کریں۔

سوکی کم (Suki Kim): شمالی کوریا میں جاسوس بن کر جانا کیسا ھے۔

TED2015

سوکی کم (Suki Kim): شمالی کوریا میں جاسوس بن کر جانا کیسا ھے۔
4,696,959 views

چھ ماہ تک سوکی کم (Suki Kim) شمالی کوریا کے اشرافیہ کے ایک سکول میں انگش کی ٹیچررہی، اس سکول کا مقصد مستقبل کے لیڈر تیار کرنا تھا، اسی دوران وہ دنیا کی سب سے جابر حکومت پر کتاب بھی لکھ رہی تھی۔ اپنے طلباٗ کو سچ اور تنقیدی سوچ پڑھانے کی کوشش کرتے ھوےٗ وہ سوچ رہی تھی کہ کہیں (یہ پڑھا کر) وہ اپنے طلباٗ کی زندگیوں کوخطرے میں تو نہیں ڈال رہی۔ ( یہ گفتگو ٹیڈ۔ ۲۰۱۵ کے سیشن کا حصہ تھی جو پاپ اپ (ُPop Up) میگزین نے منعقد کی تھی)

لیڈی لائفرز  [ عمرقید پانے والی خواتین]: عمر قید کی سزا یافتہ خواتین کی طرف سے ایک تحریکی نغمہ ۔

TEDxMuncyStatePrison

لیڈی لائفرز [ عمرقید پانے والی خواتین]: عمر قید کی سزا یافتہ خواتین کی طرف سے ایک تحریکی نغمہ ۔
1,406,661 views

اس نغمے [کورس] میں موجود 9 خواتین عمر قید کی سزا یافتہ ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ اپنے تجربات پر مبنی ایک تحریکی نغمہ پیش کررہی ہیں۔۔۔ ایک ایسا نغمہ جو ان کی امیدوں کو، خوف اور افسوس کی کیفیت کو آشکار کر رہا ہے ۔ "ایک بار کہتی ہیں، "میں فرشتہ نہیں"، پھر "میں شیطان بھی نہیں"۔ یہ گانا TEDx کے ایک آزاد پروگرام میں فلمایا گایا، جو منسی کی ریاستی جیل میں منعقد ہوا۔ یہ نغمہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد نغمہ ہے، جو ان لوگوں کی زندگی کے اندر کی خبر دے رہا ہے، جو آزادی کی امید کے بغیر زندگیاں گزار رہے رہیں۔

ڈین ایرئیلی: ہم اس دنیا کو کتنا مساوی دیکھنا چاہتے ہیں؟ آپ حیران رہ جائیں گے

TED2015

ڈین ایرئیلی: ہم اس دنیا کو کتنا مساوی دیکھنا چاہتے ہیں؟ آپ حیران رہ جائیں گے
1,928,125 views

ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم مساوات سے ہم میں سے کوئی بھی خوش نہیں، مگر کیوں؟ ڈین ایرئیلی اپنی اس تحقیق میں کچھ ایسے حیران کن حقائق سے پردہ اٹھا رہے ہیں۔ جانئے کہ ہم اور آپ اپنے ذہنوں میں دولت کی تقسیم اوراس سے متعلقہ حقائق کے کیا تصورات رکھتے ہیں، اور حقیقت جو ان تصورات کے برعکس ہے، کیا ہے؟

بیل پیسے: اپنے خوابوں کو تباہ کرنے کے پانچ طریقے

TEDGlobal 2014

بیل پیسے: اپنے خوابوں کو تباہ کرنے کے پانچ طریقے
5,370,012 views

ہم سب ایک معرکۃ الآرا شے بنانا چاہتے ہیں، ایک کامیاب ادارہ شروع کرنا چاہتے ہیں، سب سے زیادہ بکنے والی کتاب لکھنا چاہتے ہیں، اور حقیقت میں ہم میں سےصرف چند ہی ایسا کرپاتے ہیں۔ برازیلین مصنف و تاجر بیل پیسے پانچ بڑی آسانی سے یقین کی جاسکنے والی حقیقتوں سے پردہ اٹھا رہی ہیں جن کے وجہ سے آپ کے خواب سودمندی کی منزل تک نہیں پہنچ پاتے۔

لارا بوشانک: اِن خواتین کے لیے پڑھنا ایک دلیرانہ عمل ہے

TEDGlobal 2014

لارا بوشانک: اِن خواتین کے لیے پڑھنا ایک دلیرانہ عمل ہے
919,431 views

دنیا کے کچھ حصوں میں، نصف خواتین پڑھنے لکھنے کی بنیادی صلاحیت سے محروم ہیں۔ وجوہات مختلف ہیں، لیکن بہت سی صورتوں میں، باپ، شوہر، حتٰی کہ مائیں بھی خواندگی کو اہمیت نہیں دیتیں۔ فوٹوگرافر اور ٹیڈ فیلو لارا بوشانک نے کئی ممالک کا سفر کیا بشمول یمن، مصر اور تیونس تاکہ روشنی ڈال سکیں بہادر خواتین پر— سکول کی لڑکیاں، سیاسی کارکنان، 60 سالہ مائیں — جو شماریات کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

بسام طارق: مسلم طرز زندگی کی رنگا رنگی اور خوبصورتی

TEDGlobal 2014

بسام طارق: مسلم طرز زندگی کی رنگا رنگی اور خوبصورتی
1,436,069 views

بسام طارق ایک بلاگر،فلمساز اور حلال قصاب ہیں--انکے کام جس لڑی میں پروئے ہوئے ہیں: وہ ہے انکا انسانی احساسات میں رنگا رنگی سے پیار۔اس دلچسپ گفتگو میں وہ اپنی فلم "پرندے چلتے ہیں" اور 30 دن میں 30 مساجد نامی اپنے دورے کی چند جھلکیاں پیش کرتے ہیں تاکہ ہم بھی خود میں مو جود خوبصورت ربط پر توجہ دیں۔

ارین مککین: ! آگے بڑھے ,نئے الفاظ بنایئے

TEDYouth 2014

ارین مککین: ! آگے بڑھے ,نئے الفاظ بنایئے
1,936,780 views

اس مختصر سی TEDYouth کی Talk مییں کوشکار، ارین مککین، مداحوں کی حوصلہ افزائئ کرتیں ہیں کہ وہ نئے لفظ بنایں۔ انہوں نے چھ طریقے بتایں ہیں جن میں کمپاؤنڈ سے لے کر فعل کو مختلف انداز میں استعمال کرنا ہے، جس سے وہ کہا جا سکے جو دوسرے کو با آسانی سمجھ آسکے۔

جو لينڈولينہ: یہ جیل  فوری طور پر خون کے بہاو کو روک سکتا ہے۔

TEDGlobal 2014

جو لينڈولينہ: یہ جیل فوری طور پر خون کے بہاو کو روک سکتا ہے۔
1,841,025 views

ٹانکے بھول جائیں — زخموں کو بند کرنے کے لئے ایک بہتر طریقہ ہے. اس گفتگو میں، TED فیلو جو لينڈولينہ اپنی ایجاد کے بارے میں بات کرتے ہیں — ایک طبی جیل جو فوری طور پر تکلیف دہ خون کو روک سکتا ہے، دباؤ ڈالے بغیر۔

فرینس لینٹگ: تصویریں جو جانوروں کی دنیا کو آواز فراہم کرتی ہیں

TED2014

فرینس لینٹگ: تصویریں جو جانوروں کی دنیا کو آواز فراہم کرتی ہیں
1,556,078 views

کائنات کے حسن کواپنی دلکش تصویروں میں بند کرکے جانوروں کی دنیا کو روشناس کروانے والے فرینس لینٹگ نے اس مختصر تصویراتی گفتگو میں ہم پر دنیا کی دوسری مخلوق کے ساتھ اپنے جسم سے بالا تر ہوکر رابطے پر زور دیا۔

سوزن ایٹلنگر: ہمیں اتنے سارے ڈیٹا کے ساتھ کیا کرنا چاہیے؟

TED@IBM

سوزن ایٹلنگر: ہمیں اتنے سارے ڈیٹا کے ساتھ کیا کرنا چاہیے؟
1,344,301 views

کیا تھوڑا سا ڈیٹا آپکو اچھا محسوس کراتا ہے؟ کامیاب محسوس کراتا ہے؟ تو پھر آپ اسکو سہی نہیں سمجھ پا رہے. ایک دلچسپ گفتگو میے، سوزن ایٹلنگر سمجھاتی ہیں کہ کیوں ملنے والے ڈیٹا کے ساتھ ساتھ ہمیں اسکے بارے میے اپنی سوچ کو بدلنا چاہیے.

جیف للیف: رات کو اچھی نیند لینے کی ایک اور وجہ

TEDMED 2014

جیف للیف: رات کو اچھی نیند لینے کی ایک اور وجہ
5,135,628 views

دماغ انسانی توانائی کا چوتھائی حصہ استعمال کرتا ہے جبکہ اس کا وزن اسانی جسم کا صرف دو فیصد ہے۔ تو یہ ایک منفرد عضو کیسے توانائی حاصل کرتا ہے اور شاید اس سے بھی اہم کیسے ان ضروری مقویات سے چھٹکارا پاتا ہے؟ تو نئئ تحقیق یہ تجویزکرتی ہے کہ اس کا نیند سے کوئی نہ کوئی تعلق ہے۔

میگن ریمزی: خود کو بدصورت سمجھنا کیوں برا ہے

TED@Unilever

میگن ریمزی: خود کو بدصورت سمجھنا کیوں برا ہے
4,950,095 views

تقریبا 10،000 لوگ ہر ماہ گوگل کرتے ہیں، "کیا میں بدصورت ہوں؟" میگن ریمزی، جن کا تعلق Dove کے خود اعتمادی کو بڑھانے کے منصوبے سے ہے، سمجھتں ہیں کہ ان میں ذیادہ تر لڑکیاں ہیں۔ اس ہلا دینے والی گفتگو میں وہ کم خود اعتمادی کے اثر کو جو تعلیم سے لیکر نشے تک ہے کو بیان کرتیں ہیں۔ بعد میں وہ اس حقیقت سے چھٹکارا پانے پر بھی روشنی ڈالتیں ہیں۔