TED Talks with Urdu transcript

برینڈن کلفورڈ: دنیا کے قدیم عجائب کے تعمیراتی راز

TED2019

برینڈن کلفورڈ: دنیا کے قدیم عجائب کے تعمیراتی راز
642,791 views

قدیم تہذیبوں نے سٹون ہینج، اہرام، اور ایسٹر جزیرہ میں مجسموں کی تعمیر کے لئے بڑے پتھروں کو کیسے منتقل کیا ہو گا؟ اس خوشگوار گفتگو میں، ٹیڈ فیلو برینڈن کلفورڈ ماضی کے تعمیراتی راز کو ظاہر کرتے ہیں اور دکھاتے ہیں کہ ہم مستقبل کے لئے تعمیر میں ان قدیم تکنیکوں کو کیسے استعمال کرسکتے ہیں. "اس زمانے میں جہاں ہم عمارتوں کو ایسے تعمیر کرتے ہیں کہ وہ 30 یا شاید 60 سال تک باقی رہیں، " وہ کہتے ہیں، "مجھے یہ سیکھ کر خوشی ہو گی کہ کس طرح کسی ایسی تخلیق کو بنایا جائے جو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دل بہلاتی رہیں۔"

رومین لاکومبے: ہوا کے معیار کو جانچنے کا ایک ذاتی آلہ جو آپ کو بتائے گا کہ آپ کیسا سانس لے رہے ہیں

TED2018

رومین لاکومبے: ہوا کے معیار کو جانچنے کا ایک ذاتی آلہ جو آپ کو بتائے گا کہ آپ کیسا سانس لے رہے ہیں
1,705,055 views

آپ جس ہوا میں سانس لے رہے ہیں اس کے بارے میں کتنی بار سوچتے ہیں؟ شائد اتنا نہیں، ایسا کہنا ہے رومین لاکومبے کا، جو ایک کاروباری شخصیت اور ٹیڈ کے ساتھیوں میں سے ہیں۔ وہ متعارف کروا رہے ہیں ’’فلو’’ جو ایک ہتھیلی پر سمانے والا اور ذاتی استعمال کا ہوا میں آلودگی کو اُسی وقت جانچنے کا آلہ ہے۔ دیکھئے اور جانئے کہ یہ آلہ کیسے ہر گھنٹے میں ہر مقام پر پائی جانے والی آلودگی کی مقدار کو جانچ سکتا ہے -- اور آپ کو یہ موقع دے سکتا ہے کہ خیال کریں اور اپنی صحت کی بہتری کے لئے بر وقت اقدامات کر سکیں۔

اشویتھا شیٹی: کیسے تعلیم میری زندگی کے آغاز نو میں مددگار بنی

TEDWomen 2018

اشویتھا شیٹی: کیسے تعلیم میری زندگی کے آغاز نو میں مددگار بنی
1,979,291 views

اس سے بڑھ کر کوئی اور آزادی نہیں کہ آپ اپنے مقصد حیات سے آشنا ہوجائیں، یہ کہنا ہے تعلیم کی وکیل اشویتھا شیٹی کا۔ ہندوستان کے دیہی علاقے کے ایک غریب خاندان میں پیدا ہونے والی شیٹی نے اپنے حالات اور معاشرتی بندشوں کو کبھی اپنے خوابوں کی راہ میں رکاوٹ یا احساس کی خاموشی کا ذریعہ نہیں بننے دیا۔ اس تقریر میں وہ بتا رہی ہیں کہ کس طرح انھوں نے تعلیم کی طاقت سے خودشناسی کی منزلوں کو طے کیا -- اور اپنی کاوشوں سے دیگر دیہاتی جوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد دے رہی ہیں۔ شیٹی کا کہنا ہے کہ ’’ہم سب ایک معاشرتی حقیقت میں پیدا ہوتے ہیں اور اس پر اندھا یقین کرتے ہیں، مگر پھر کچھ ایسا ہوتا ہے جو ہمیں جگا دیتا ہے اور پھر ایک نئی دنیا کے در ہم پر کھلنے لگتے ہیں۔"

میتھیس بیسنر: شور آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ کیوں ہے -- اور آپ اس کے متعلق کیا کر سکتے ہیں

TEDMED 2018

میتھیس بیسنر: شور آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ کیوں ہے -- اور آپ اس کے متعلق کیا کر سکتے ہیں
1,958,125 views

خاموشی آجکل ایک نایاب شے ہے۔ ٹریفک، تعمیرات، ائیر کنڈیشنر، آپ کے پڑوسی کی گھاس کاٹنے کی مشین ۔۔۔ اور اس سب ان چاہے شور کا آپ کی صحت پر حیران کن اثر ہو سکتا ہے، یہ سب کہنا ہے شور کے محقق میتھیس بیسنر کا اپنی اس گفتگو میں۔ جانئے شور کے آپ کی صحت اور نیند پر اثرات کے پیچھے پوشیدہ سائنس کو ۔۔ اور یہ کہ آپ کیسے خاموشی کی آواز کے زیادہ فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔

نیکائلہ میتھیوز اوکومے: یہ ہے اضافی آمدنی کا انقلاب

The Way We Work

نیکائلہ میتھیوز اوکومے: یہ ہے اضافی آمدنی کا انقلاب
1,363,047 views

ہم سے پچھلی نسلیں ایک ادارے سے وابستہ ہوتی تھیں اور پھر دہائیوں تک اسی سے مربوط رہتی تھیں. مگر آج ہم شاذ و نادر ہی کسی نوکری پر اتنے دن ٹک پاتے ہیں، (نوکری تو کیا اسی شعبے میں رہنا مشکل ہوجاتا ہے) اور ساتھ ہی ہم کسی ایک آمدن کے ذریعے پر بھی اکتفا نہیں کرتے۔ ذرائع اور وسائل موجود ہیں جس کے ذریعے ہم اپنے مزید کام کر سکتے ہیں, اور ہم میں سے اکثریت کاروباری جذبے کے حامل بھی ہوتے ہیں -- چاہے وہ ایک روایتی ملازمت کی طرح ہی کیوں نہ ہو۔ پیش خدمت ہے اس سارے تصور کی وضاحت کے لئے صوتی مقالوں کی مقرر اور کاروباری خدمت گار نیکائلہ میتھیوز اوکومے کی ایک گفتگو۔

شاد بیگم: خواتین پاکستان میں کیسے سیاسی تبدیلی لا رہی ہیں

TEDWomen 2018

شاد بیگم: خواتین پاکستان میں کیسے سیاسی تبدیلی لا رہی ہیں
1,527,555 views

فلاحی کارکن شاد بیگم نے اپنی زندگی خواتین کو با اختیار بنانے میں گزاری تا کہ وہ مکمل صلاحیتوں کے ساتھ ذندہ رہ سکیں۔ ایک ذاتی گفتگو میں، وہ اپنی ان تھک جدوجہد کے بارے میں بتا رہی ہیں جو انھوں نے خواتین کی زندگی بہتر بنانے کے لئے شمال مغربی پاکستان میں کی جو کہ ایک بہت ہی مذہبی اورقدامت پسند برادری ہے -- وہ تمام دنیا کی خواتین کو سیاسی نمائندگی حاصل کرنے کے لئے پکارتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں ’’ہمیں کسی اور کا انتظار کئے بغیر اپنے حقوق کے لیے خود ہی کھڑا ہونا پڑے گا۔‘‘

ونڈی ڈی لا روزا: پیسے بچانے کے تین نفسیاتی حربے

The Way We Work

ونڈی ڈی لا روزا: پیسے بچانے کے تین نفسیاتی حربے
1,969,849 views

ہم سب زیادہ سے زیادہ بچت کرنا چاہتے ہیں۔ مگر مجموعی طور پر، لوگ بہت کم بچت کر رہے ہیں۔ رویوں کی محقق، ونڈی ڈی لا روزا تحقیق کرری ہیں کہ کیسے لوگ اپنی مالیاتی بہتری کے لئے روزانہ کی بنیاد پر فیصلہ کرتے ہیں۔ جو کچھ انھوں نے جانا ہے بے ضرر انداز میں معاون ثابت ہو سکتا ہے آپ کے ذیادہ سے ذیادہ بچت اور کم سے کم خرچ کرنے کے پختہ ارادے کے لئے.

حلیمہ ادن: میں پناہ گزین بچی سے بین الاقوامی ماڈل کیسے بنی

TEDxKakumaCamp

حلیمہ ادن: میں پناہ گزین بچی سے بین الاقوامی ماڈل کیسے بنی
1,498,890 views

حلیمہ ادن نے تاریخ رقم کی جب وہ ووگ رسالے کے سروق پر پہلی حجاب پہننے والی ماڈل بنی۔ اب وہ کینیا کے کاکوما پناہ گزین کیمپ واپس آئی ہے -- جہاں وہ پیدا ہوئی اور سات سال کی عمر تک رہی -- ایک متاثرکن پیغام پھیلانے کہ پناہ گزین بچی سے بین الاقوامی ماڈل تک کے سفر میں اس نے کیا کیا سیکھا۔

نگہت داد: کیسے پاکستانی خواتین اپنے انٹرنیٹ کے حق کو واپس لے رہی ہیں

TEDGlobal 2017

نگہت داد: کیسے پاکستانی خواتین اپنے انٹرنیٹ کے حق کو واپس لے رہی ہیں
1,184,008 views

ٹیڈ فیلو نگہت داد چھان بین کرتی ہیں انٹرنیٹ کے ذریعے ہراساں کرنے کے بارے میں، اور خاص طور پر اس کا پدرسرانہ ثقافت سے کیا تعلق ہے جو کہ ان کے پاکستان میں چھوٹے سے گاؤں میں موجود ہے۔ وہ اپنی کہانی بتاتی ہیں جس طرح انھوں نے پاکستان کا سب سے پہلا سائبر ہراسمنٹ ہیلپ لائن بنایا، ان خواتین کی مدد کرنے کے لیے جنہیں انٹرنیٹ کے ذریعے سنگین دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 'انٹرنیٹ تک محفوظ رسائی، علم تک رسائی ہے اور علم آزادی ہے۔' وہ کہتی ہیں۔ 'جب میں خواتین کے ڈیجیٹل حقوق کے لئے لڑتی ہوں، میں آزادی کے لئے لڑتی ہوں۔'

کیرولین ویور: پینسل بہترین کیوں ہے

Small Thing Big Idea

کیرولین ویور: پینسل بہترین کیوں ہے
1,170,087 views

پینسلیں مسدسی شکل کی کیوں ہوتی ہیں، اور ان کو ان کا مشہور پیلا رنگ کیسے مِلا؟ پینسلوں کی دکان کی مالک کیرولین ویور ہمیں پینسل کی مسحور کن تاریخ میں لے کر جاتی ہیں۔

گائے وِنچ: ٹوُٹے دل کو کیسے جوڑیں

TED2017

گائے وِنچ: ٹوُٹے دل کو کیسے جوڑیں
9,818,729 views

زندگی میں ہم سب کا دل ایک بار ضرُور ٹوُٹتا ہے۔ ذرا سوچیں اگر ہم نے اِس پر توجہ کی ہوتی تو اس جذباتی اَلم کی نوعیت کُچھ اور ہوتی۔ ماہرِنفسیات، گائے وِنچ بیان کرتے ہیں کہ کیسے اس دردِ دل سے نِکلنے کی ابتدا مصمم اِرادے سے ہوتی ہے جو ہماری فطرت میں بسے ماورائی خیالوں اور سوالوں سے لڑنے کے لیے ضروُری ہے۔وہ اِس میں سے نکلنے کے طریقے بتاتے ہیں۔ ہمارے دِل کبھی ٹوٹ سکتے ہیں لیکن ہمارا ان کے ساتھ ٹوٹنا ضروری نہیں۔

ٹیٹو ڈیلر: "میرا عمدہ انعام"

TED@Tommy

ٹیٹو ڈیلر: "میرا عمدہ انعام"
220,095 views

بلیوز موسیقار ٹیٹو ڈیلر اپنی نیویارک کی پرورش کی آوازوں کو جنگ سے پہلے کے مسسیپی ڈیلٹا بلیوز کی طرز کے ساتھ ملاتے ہیں. وہ اسٹیج پر آتے ہیں، ساز چھیڑتے ہیں، اور گانا گاتے ہیں، "میرا عمدہ انعام".

یوویٹے البیریڈنگ تھیجم: شہریوں کی بنائی گئی ویڈیوز کی طاقت جن سے ناقابلِ تردید حقایق جنم لیتے ہیں۔

TEDxSkoll

یوویٹے البیریڈنگ تھیجم: شہریوں کی بنائی گئی ویڈیوز کی طاقت جن سے ناقابلِ تردید حقایق جنم لیتے ہیں۔
1,134,924 views

کیا سمارٹ فونز اور کیمرے سماجی انصاف کے حصول کے لیے طاقتور ہتھیار ہو سکتے ہیں؟ اپنی تنظیم 'وٹنس' کے ذریعے یوویٹے البیریڈنگ تھیجم ایسے طریقہء کار اور ٹیکنالوجی بنا رہی ہیں جن سے کارکنان کی مدد کی جائے کہ وہ انسانی حقوق کی حفاظت اور دفاع کے لیے ویڈیوز کا استعمال کریں۔ وہ فاصلاتی شاہدین کی بڑھتی ہوئی طاقت کے بارے میں بات کرتی ہیں اور ناانصافی کے خلاف وہ طاقتور ہتھیار استعمال کرنے کا مشورہ دیتی ہیں جو ہمارے اختیار میں ہیں۔

حیدر لینئر: "اچھا" اور "برا" یہ وہ نا مکمل کہانیاں ہیں جو ہم اپنے آپ کو سناتے ہیں۔

TED@BCG Milan

حیدر لینئر: "اچھا" اور "برا" یہ وہ نا مکمل کہانیاں ہیں جو ہم اپنے آپ کو سناتے ہیں۔
2,298,877 views

حیدر لینئر کی بیٹی فیونا کو وولف-ہرژیورن نامی بیماری ہے، ایک جینیاتی بیماری جس سے نشو و نما میں تاخیر ہوتی ہے -- لیکن اس سے وہ غمگین، فرشتہ صفت یا معذور بچوں سے متعلق کسی بھی دقیانوسی تصور جیسی نہیں بنی۔ اپنی اس گفتگو میں جو ایک انمول بچی کی پرورش کے خوبصورت، پیچیدہ، خوش اور مشکل سفر کی داستان ہے، لینئر ہمارے ان مفروضوں پر سوال اٹھاتی ہیں کہ کیا چیز زندگی کو "اچھا" یا "برا" بناتی ہے۔ وہ ہمیں بتاتی ہیں کہ جو چیزیں ہمیں نارمل نہیں لگتیں ان کے حل تلاش کرنے کی بجائے ہمیں زندگی کو ویسے ہی لینا چاہیے جیسی وہ ہے۔

ہادی ایلدیبک: کس طرح فنکار معیشت میں حصہ ڈالتے ہیں - اور کیسے ہم ان کی مدد کرسکتے ہیں

TED Residency

ہادی ایلدیبک: کس طرح فنکار معیشت میں حصہ ڈالتے ہیں - اور کیسے ہم ان کی مدد کرسکتے ہیں
1,267,259 views

آرٹ ہماری زندگی کو بامقصد بناتا ہے اور ہماری ثقافت کو روح بخشتا ہے -- پھر بھی ہم کیوں فنکاروں سے زندہ رہنے کے لئے جدوجہد کرنے کی توقع رکھتے ہیں؟ ہادی ایلڈ بیک ایسے معاشرے کو تخلیق کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں جہاں ایک آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعہ فنکار کی قدر ہو اور جو فنکاروں کو مالی مواقع اور مال مدد فراہم کرے -- تاکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے فن پر توجہ مرکوز کرسکیں۔

کیلا برائٹ: میں فن کیوں تخلیق کرتی ہوں؟ اپنے ورثے کے لئے ٹائم کیپسول بنانے کے لئے

TED2017

کیلا برائٹ: میں فن کیوں تخلیق کرتی ہوں؟ اپنے ورثے کے لئے ٹائم کیپسول بنانے کے لئے
975,898 views

کیلا برائٹ فن تخلیق کرتی ہیں جس سے اپنی ذات اور شناخت دریافت ہوتی ہے -- انھیں خوف ہے کہ ان کی ثقافت کبھی نہ کبھی بھلا دی جائے گی. وہ بتاتی ہیں کہ انھوں نے اپنی تخلیقی آواز کیسے پائی اور اپنی ولندیزی انڈونیثیائی، چینی اور مقامی امریکی ورثے کی کہانیوں کو کیسے پایا، انہیں فلم اور موسیقی کے ٹائم کیپسول میں ملا کر۔

ایمیلی اصفہانی اسمتھ: زندگی میں خوشیوں سے بڑھ کر بھی کچھ ہے

TED2017

ایمیلی اصفہانی اسمتھ: زندگی میں خوشیوں سے بڑھ کر بھی کچھ ہے
8,815,535 views

ہمارا معاشرہ خوشیوں کے لئے بہت فکر مند ہے،لیکن کیسا ہو اگر زندگی کی تکمیل کے لئے اور بھی راستے ہوں؟ خوشیاں آتی ہیں اور جاتی ہیں، یہ کہنا ہے ایمیلی اصفہانی سمتھ کا، لیکن زندگی کا با معنی ہونا، اپنی ذات سے علاوہ کسی کی مدد کرنا اور اپنے اندر بہترین صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، آپکو جینے کی وجہ دیتا ہے۔ جانیےاور بھی اس فرق کے بارے میں، خوش ہونے کے اور با معنی زندگی گزارنے کے، جیسے کہ اسمتھ بتا رہی ہیں با مقصد زندگی کے چار ستون۔

شاہ رخ خان: انسانیت، شہرت، اور محبت کے بارے میں خیالات

TED2017

شاہ رخ خان: انسانیت، شہرت، اور محبت کے بارے میں خیالات
9,440,856 views

"میں خواب بیچتا ہوں، اور میں کروڑوں لوگوں کو محبت فروخت کرتا ہوں۔" بالی وڈ کے سب سے بڑے ستارے شاہ رخ خان کہتے ہیں۔ اس دلکش، مزاحیہ گفتگو میں خان اپنی زندگی کے سفر کی کہانی سناتے ہیں، اپنا ایک مشہور ناچ دکھاتے ہیں اور شہرت کی زندگی اور مشکلات کے نتیجے میں ملی حکمت بانٹتے ہیں۔

کرٹس 'وال سٹریٹ' کیرل: میں نے کیسے پڑھنا سیکھا  -- اور حصص میں سرمایہ کاری کرنا -- جیل میں

TEDxSanQuentin

کرٹس 'وال سٹریٹ' کیرل: میں نے کیسے پڑھنا سیکھا -- اور حصص میں سرمایہ کاری کرنا -- جیل میں
5,811,223 views

مالیاتی تعلیم ایک مہارت نہیں ہے -- یہ ایک طرزِ زندگی ہے۔ سیکھیں کرٹس "وال سٹریٹ "کیرول سے۔ ایک قیدی ہونے کی وجہ سے کیرول کو ایک ڈالر کی طاقت کا بھی اندازہ ہے۔ جیل میں رہتے ہوئے انہوں نے پڑھنا سیکھا، حصص کا کاروبار سیکھا اور وہ سب کو بتا رہے ہیں اپنے زوردار پیغام میں: ہمیں اپنے پیسے کے متعلق اور زیادہ آگاہی ہونی چاہئے۔

کیسی براؤن: اپنی قدر کو جانئے اور پھر طلب کیجیے

TEDxColumbusWomen

کیسی براؤن: اپنی قدر کو جانئے اور پھر طلب کیجیے
3,180,395 views

شاید آپکا مالک آپکو اتنی اجرت نہیں دے رہا کہ جتنے آپ اہل ہیں -- اس کے بجائے وہ اتنی دے رہا ہے جتنی کے آپ ان کے خیال میں اہل ہیں۔ کچھ وقت نکالئےان کی سوچ کو بدلنے کے لئے۔ قیمت لگانے کی کنسلٹنٹ کیسی براؤن کچھ کارآمد کہانیاں سناتی ہیں اور ان سے سیکھ کر ہم اپنی اہلیت لوگوں کو بتا سکتے ہیں اور اپنی مہارت کے مطابق معاوضہ حاصل کرسکتے ہیں۔

ایشٹن کوفر: ایک نوجوان موجد کا سٹائرو فوم کو دوبارہ استعمال کرنے کا منصوبہ

TED-Ed Weekend

ایشٹن کوفر: ایک نوجوان موجد کا سٹائرو فوم کو دوبارہ استعمال کرنے کا منصوبہ
1,379,778 views

مونگ پھلی کے پیکٹ سے لے کر کافی کی پیالی تک ہر سال صرف امریکہ میں دو ارب پاؤنڈ سٹائرو فوم بنتا ہے۔جس میں سے کوئی بھی دوبارہ استعمال نہیں ہوسکتا۔ وسائل اور جگہ کے ضائع ہونے پر شدید فکر مند، ایشٹن کوفر اور انکے ساتھیوں نے ایک حل تلاش کیا جس میں گرمائش کے استعمال سے استعمال شدہ سٹائرو فوم کو توڑ کر پھر ایک کارآمد چیز میں بدلا جا سکتا ہے۔ انکا اصلی منصوبہ جانئے جس کو گوگل سائنسی میلے کی طرف سے 'فرسٹ لیگو لیگ گلوبل انووینشن' اور 'سائنسی امریکن تخلیق کار' انعام دیے گئے۔

جون کوئینگ: مبہم احساسات کے اظہار کے لیے کچھ خوبصورت نئے الفاظ

TEDxBerkeley

جون کوئینگ: مبہم احساسات کے اظہار کے لیے کچھ خوبصورت نئے الفاظ
1,814,744 views

جون کوئنگ کو ناقابلِ اظہار احساسات کے لیے الفاظ تلاش کرنا بہت پسند ہے -- جیسے کہ "لوکیسزم": آفات اور حادثوں کی خواہش، اور "سونڈر"، یہ فہم و ادراک کہ دوسرے لوگوں کی زندگیاں بھی اتنی پیچیدہ اور غیر معروف ہیں جتنی ہماری۔ یہاں وہ الفاظ کو جو مطالب ہم دیتے ہیں اس پر غور خوض کرتے ہیں اور کیسے یہ مطالب ہم سے چمٹ جاتے ہیں۔

جیوڈ کیلی: کیوں عورتوں کو انسانیت کی کہانیاں سنانی چاہیئں

TEDWomen 2016

جیوڈ کیلی: کیوں عورتوں کو انسانیت کی کہانیاں سنانی چاہیئں
1,249,968 views

کئی صدیوں تک (اور بہت سی وجوہات کی بنا پر) بہت سے تخلیقی نابغے مردوں کے نقطہ نظر سے سامنے آئے ہیں۔ ایک تھیٹر کی ہدایت کارہ جوڈ کیلی توجہ دلاتی ہیں اپنی جذباتی گفتگو میں، اس بات پر کہ ہم عورتوں کے حقوق اور کہانیوں کو کیسے دکھاتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اور بھی زیادہ کار آمد اور ہمہ گیر طریقے سے ہم دنیا کو دکھا سکتے ہیں، اور وہ عورت اور مرد فنکاروں کو دعوت دیتی ہیں کہ وہ ایک برابری کے معاشرے کی دنیا کا تصور کریں اور اس کے بارے میں لکھیں، تصویر کشی کریں، رنگ بھریں اور فلم بنائیں ۔

کیرولائن پال: بہادر لڑکیاں پروان چڑھانے کے لیے، مہم جوئی کی حوصلہ افزائی کریں

TEDWomen 2016

کیرولائن پال: بہادر لڑکیاں پروان چڑھانے کے لیے، مہم جوئی کی حوصلہ افزائی کریں
1,958,625 views

باہمت لڑکیاں سکیٹ بورڈ کرتی ہیں، درختوں پر چڑھتی ہیں، اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتی ہیں، گرتی ہیں، سنبھلتی ہیں اور پھر سے کھڑی ہو جاتی ہیں -- اور یوں بہادر عورتیں بن پاتی ہیں۔ ایک فائر فائٹر، پیرا گلائیڈر اور مہم جو "کیرولائن پال" کی کہانیوں اور نصیحتوں سے سیکھیں کہ کیسے تعمیری طور پر خطرات سے کھیلا جا سکتا ہے اور پر اعتماد لڑکیوں کو کیسے پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔

اسٹیسی اسمتھ: ہالی وڈ میں جنسیت سے متعلق کچھ اعداد و شمار

TEDWomen 2016

اسٹیسی اسمتھ: ہالی وڈ میں جنسیت سے متعلق کچھ اعداد و شمار
1,160,204 views

فلم میں عورتیں اور لڑکیاں کہاں ہیں؟ سماجی سائنسندان اسٹیسی اسمتھ تجزیہ کر رہی ہیں کہ کس طرح میڈیا خواتین کی نمائندگی کم سے کم کر کے پیش کرتا ہے -- اور جو پیش کرتا ہے اس کے کس انداز سے منفی اثرات ہیں جو کہ دیکھنے والوں تک منتقل ہورہے ہیں۔ وہ لے کر آئی ہیں تلخ معلومات، ہالی وڈ میں موجود جنسی تفریق کے بارے میں، جہاں پردہ سیمیں پر مرد عورتوں کو پیچھے چھوڑتے نظر آتے ہیں، تین بمقابلہ ایک۔ (اور پردے کے پیچھے کام کرنے والوں میں تو یہ تعداد اس سے بھی بدتر ہے۔)

برٹنی کوپر: موجودہ تعصب پر مبنی سیاست

TEDWomen 2016

برٹنی کوپر: موجودہ تعصب پر مبنی سیاست
877,007 views

"اگر وقت کی کوئی نسل ہوتی، تو وہ گوری ہوتی" یہ کہنا ہے سماجی عالمہ برٹنی کوپر کا اپنی اس زیر نظر پر مغز گفتگو میں، کوپر نسلی امتیاز اور تعصب کو وقت کے پیرائے میں دیکھتی ہیں، وہ اجاگر کرتی ہیں اس بات کو کہ کیسے وقت سے کالے لوگوں کو محروم کیا گیا جس کی وجہ سے ان لوگوں سے ان کی خوشیاں اور رشتے دور رکھے گئے اور جس کی وجہ سے ان کو صحت مند زندگی سے بھی محروم کیا گیا اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی۔

اعلی ال خانی: ایک جنگ زدہ علاقہ میں والدین ہونا کیسا ہے

TEDxManchester

اعلی ال خانی: ایک جنگ زدہ علاقہ میں والدین ہونا کیسا ہے
1,063,850 views

والدین اپنے بچوں کو کیسے بچاتے ہیں اور ان کو محفوظ ہونے کا احساس کیسے دلاتے ہیں جبکہ ان کے گھر جنگ سے تباہ ہو چکے ہوتے ہیں؟ اس دل گداز گفتگو میں ماہر نفسیات اعلی ال خانی اپنے مدد کے کام کے بارے میں بتاتی ہیں -- اور یہ کہ شام میں خانہ جنگی سے متاثرہ مہاجر خاندانوں سے انہوں نے کیا سیکھا۔ وہ پوچھتی ہیں: ہم ان پیار کرنے والے والدین کی کیسے مدد کر سکتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کی محفوظ، بھرپور تربیت کر سکیں جو ان کی سب سے بڑی ضرورت ہے؟