TED Talks with Urdu transcript

سیلی کوہن: clickbait پسند نہیں ؟ مت کلک کریں

TED@NYC

سیلی کوہن: clickbait پسند نہیں ؟ مت کلک کریں
1,482,015 views

ایسا نہیں لگتا کہ بہت سی ویب سائٹ رپورٹنگ کی بجاے کھلے عام فساد برپا کرنے ہیں(اور pageviews بھی ) ? تجزیہ نگار سیلی کوہن بتاتے ہیں - ایسی خبروں پر غور مت کریں جو آپ کو غصّہ دلاے بلکے صرف ایسی خبروں پر کلک کریں جن پر آپ واقعی بھروسہ رکھتے ہیں

شاہی ریشف: ایک انتہائی سستی کالج کی سند

TED2014

شاہی ریشف: ایک انتہائی سستی کالج کی سند
6,307,713 views

آن لائن "لوگوں کی جامعہ" میں کوئی بھی جس کے پاس ہائی سکول کی سند ہو, بزنس ایڈمنسٹریشن یا کمپیوٹر سائنس کے پروگرام میں داخلہ لے سکتا ہے بغیر فیس کے (تاہم امتحان کی فیس ہو گی)۔ اسکے بانی شاہی ریشف امید کرتے ہیں کہ اعلی تعلیم بدل رہی ہے "کچھ مخصوص لوگوں کے لیے مختص سے سستی، قابل رسائی اور سب کے بنیادی حق میں"۔

شیح چیح حوانگ: سمندر کی تہہ میں پاے جانے والے مجسمے

TED2014

شیح چیح حوانگ: سمندر کی تہہ میں پاے جانے والے مجسمے
858,849 views

جب وہ نوجوان تھا، فنکار شیح چیح حوانگ کو تایوان کی رات کی مارتیٹوں میں نایاب اشیاء ڈھونڈنے سے محبت تھی۔ آج یہ TED اسپیکر حیرت انگیز مجسمے بناتا ہے جنکی آنکھیں جھپکتی ہیں، ٹینٹیکلز جو خود حرکت کرتے ہیں اور ایسے حصے جو سمندری روشن مخلوقات کی طرح روشن ہو جاتے ہیں۔

جولین ٹریژر: وہ گفتگو کیسے کریں جسے لوگ سننا چاھیں

TEDGlobal 2013

جولین ٹریژر: وہ گفتگو کیسے کریں جسے لوگ سننا چاھیں
40,379,785 views

کیا آپ کو کبھی ایسا محسوس ہوا ہے کہ آپ بات کر رہے ہیں، مگر کوئی آپ کو سن نہیں رہا؟ اس حوالے سے جولین ٹریژر آپ کی مدد کریں گے۔ اس مفید گفتگو میں بحیثیت ماہرِ صوتیات وہ آپ کو کچھ کار آمد صوتیاتی مشقیں کروائیں گے اور کچھ ضروری مشورے بھی دیں گے کہ آپ کس طرح سے اپنی گفتگو میں اثر پیدا کرسکتے ہیں۔ ایک ایسی گفتگو جو شائد دنیا میں آواز کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو۔

بلی کولنز: دو نظمیں اس موضوع پے کہ کتے کيا سوچتے ہيں (شائد)

TED2014

بلی کولنز: دو نظمیں اس موضوع پے کہ کتے کيا سوچتے ہيں (شائد)
1,748,151 views

جب ہمارے کتے ہمیں دیکھتے ہوں گے تو کیا سوچتے ہوں گے؟ پیٹر بلی کولنز دو بہت مختلف ساتھیوں کی اندرونی زندگی کے بارے میں سوچتے ہیں۔ یہ ایک دلکش مختصر گفتگو ہے … آرام کے وقفے اور خواب دیکھنے کے لئے بہترین

جمیلہ لسیکوٹ: انگریزی بولنے کے تین انداز

TEDSalon NY2014

جمیلہ لسیکوٹ: انگریزی بولنے کے تین انداز
4,547,574 views

جمیلہ لسیکوٹ "سہ رخی کہانی گو" ہیں؛ انکی تقریر "ٹوٹی پھوٹی انگریزی" میں انہوں نے ان مشکلات کا ذکر کیا جو انکو تین طرح کی انگریزی بولنے میں پیش آتی ہیں، جو یہ اپنے احباب، کلاس اور والدین کے ساتھ اختیار کرتی ہیں۔ لیکن یہ اس بات کا بھرپور انداز میں استعمال کرتیں ہیں، جیسے جیسے یہ اپنی تاریخ اور موجودہ دور کی شناخت کو پہچاننے کی کوشش میں خود کو "واضخ" بنانے کی کوشش کرتیں ہیں۔

روتھ  چینگ: پیچیدہ فیصلوں کا انتخاب

TEDSalon NY2014

روتھ چینگ: پیچیدہ فیصلوں کا انتخاب
7,927,034 views

اس گفتگو کو سن کر آپکی زندگی بدل سکتی ہے. مجھے کونسا پیشہ اختیار کرنا چاہیے؟ میں علیحدگی اختیار کر لوں — یا شادی کر لوں؟ رہنے کے لئے کونسی جگہ منتخب کروں؟ اس طرح کے اہم فیصلے کرنا بہت مشکل ہوتا ہے. روتھ چینگ جیسی فلسفی کا خیال ہے کہ ایسا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ ہماری سوچ کا طریقہ غلط ہوتا ہے. وہ ہمیں اپنے بارے میں جاننے کا ایک نیا اور طاقتور تصور دیتی ہیں.

ول پوٹر: غیرمتشدد مظاہرے کو جرم قرار دينے کے لئے چونکا دینے والا قدم

TED2014

ول پوٹر: غیرمتشدد مظاہرے کو جرم قرار دينے کے لئے چونکا دینے والا قدم
1,127,722 views

2002 میں، تحقیقاتی صحافی اور ٹیڈ فیلو ول پوٹر نے شکاگو ٹریبون کے لئے فائرنگ اور قتل کے بارے میں لکھنے سے ایک وقفہ لینے کا فیصلہ کیا. وہ جانوروں کے تجرباتی استعمال کے خلاف ایک مقامی گروپ کی مہم میں شامل ہو گئے، "میں نے اسے کچھ مثبت کرنے کے لئے ایک محفوظ راستہ سمجھا"، وہ کہتے ہیں. تاہم انھيں گرفتار کیا گیا اور اس طرح ان کا اس دنیا کے مسلسل سفر کا آغاز ہوا جہاں پرامن احتجاج کو دہشت گردی قرارديا جاتا ہے۔

سائمن سائنک: اچھے لیڈر کیوں آپ کو تحفظ کا احساس دیتے ہیں

TED2014

سائمن سائنک: اچھے لیڈر کیوں آپ کو تحفظ کا احساس دیتے ہیں
12,536,564 views

کیا چیز ایک اچھا لیڈر بناتی ہے؟ انتظامی امور کے تھیورسٹ سائمن سائنک کہتے ہیں کہ یہ ایک ایسا شخص ہوتا ہے جو اپنے ملازمین کو تحفظ کا احساس دلائے، جو اپنے عملہ کو اعتماد کے دائرے میں گھیرے۔ لیکن اعتماد اور تحفظ پیدا کرنا، خاص طور پر ایک غیر مستحکم معیشت میں، گویا ایک بڑی ذمہ داری لینے کے مترادف ہے۔

ڈیوڈ سینگیھ: متبادل مددگار اعضاء کی ایک تکلف دہ مشکل

TED2014

ڈیوڈ سینگیھ: متبادل مددگار اعضاء کی ایک تکلف دہ مشکل
826,892 views

کس چیز نے ڈیوڈ سینگیھ کو مجبور کیا کہ وہ آرامدہ متبادل مددگار اعضاء بنائیں؟ انہوں نے سیرالیون میں پرورش پائی، اور ایک سفاکانہ جنگ کے بعد، بہت سارے لوگ، جن سے یہ محبت کرتے ہیں، ان لوگوں کے اعضاء نہیں بچے تھے- جب انہوں نے دیکھا کہ بہت سارے لوگ، جن کے پاس متبادل مددگار اعضاء بھی ہیں، وہ ان کو استعمال نہیں کرتے، تو انہوں نے اس کی وجہ دریافت کرنے کی کوشش کی — اور اپنی ایم- آئی- ٹی لیب کی ٹیم کے ہمراہ، اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی-

لوئی شوارٹزبرگ: قدرتی دنیا کے چپے ہوئے عجوبے

TED2014

لوئی شوارٹزبرگ: قدرتی دنیا کے چپے ہوئے عجوبے
8,739,873 views

ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں اندیکھی خوبصورتی ہے، اتنی مختصر اور نازک کہ انسانی آنکھ نہ دیکھ پاۓ- اس اندیکھی دنیا کو روشنی میں لانے کے لئے، فلمساز 'لوئی شوارٹزبرگ' وقت اور جگہ کی حدود کو تیز کیمروں، ٹائم لیپس اور مائیکروسکوپ کی مدد سے موڑتے ہیں- ٹیڈ 2014 میں، وہ اپنے تازہ پراجیکٹ کی اہم جھلکیاں دکھاتے ہیں، ایک تھری- ڈی فلم سے، جس کا عنوان "اندیکھی دنیا کے عجوبے" ہے، جو قدرت کے حیرت انگیز عجوبوں کو آہستہ کرکے، تیز کرکے، اور بڑا کرکے دکھاتی ہے-

ٹیڈ کے اسٹاف: یہ ہے ٹیڈ، ایک موسیقی پر مبنی پیشکش

TED in the Field

ٹیڈ کے اسٹاف: یہ ہے ٹیڈ، ایک موسیقی پر مبنی پیشکش
800,223 views

کیا آپ میں کوئی ٹیڈ کی تقریر ہے، جو باہر آنے کے لئے بےتاب ہے؟ اس مزاحیہ سفر پر ساتھ چلیں تاکہ "آپ تقریر کریں"- ہمارے مقرروں کے لئے، ایک موسیقی پر مبنی، محبت کا پیغام -- جسے ٹیڈ کے اسٹاف نے لکھا، ہدایتکاری کی اور پیش کیا ہے-

ملالہ ، میری بیٹی

TED2014

ملالہ ، میری بیٹی
2,536,881 views

پاکستانی ماہر تعلیم ضیاالدین یوسف زئی یاد دلا رہے ہیں وہ سچائی جس کے بارے میں بہت سے لوگ سننا نہیں چاہتے: تمام عورتیں اور مرد مساوی حصول تعلیم ، خودمختاری اور انفرادی شناخت کا حق رکھتے ہیں- وہ اپنی زندگی اور اپنی بیٹی کی زندگی کی کہانیاں سناتے ہیں ، ملالہ ، جو اسکول جانے کی پاداش میں 2012 میں طالبان کی گولی کا شکار بنی-" میری بیٹی اتنی مضبوط کیوں ہے؟" یوسف زئی سوال کرتے ہیں - " کیونکہ میں نے اس کے پر نہیں کاٹے"-

ایڈورڈ سنوڈین: اسطرح ہم انٹرنیٹ کو واپس حاصل کریں گے

TED2014

ایڈورڈ سنوڈین: اسطرح ہم انٹرنیٹ کو واپس حاصل کریں گے
4,806,355 views

روبوٹ کے ذریعے سے حاضر ہوکر ایڈورڈ سنوڈین نے TED2014 میں انٹرنیٹ کی آزادی اور نگرانی کے بارے میں خطاب کیا۔ انہوں نے کہا، ڈیٹا کی رازداری کا حق کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ہماری زندگی میں انٹرنیٹ کے کردار اور اس کی حفاظت کے قوانین پر ایک بنیادی نظر ثانی کی ضرورت ہے - "آپ کے حقوق اہم ہیں، " وہ کہتے ہیں،" کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ کب آپ کو انکی ضرورت پڑ جائے"۔ خصوصی مہمان ٹم برنرس لی کے ساتھ کرس اینڈرسن انٹرویو کرتے ہیں۔

ایسٹا سولر: کس طرح ہم  نے گھریلو تشدد کا مقابلہ کیا (اشارہ : پولورائڈ کیمرے نے مدد کی)

TEDWomen 2013

ایسٹا سولر: کس طرح ہم نے گھریلو تشدد کا مقابلہ کیا (اشارہ : پولورائڈ کیمرے نے مدد کی)
1,230,517 views

جب ایسٹا سولر نے 1984 میں گھریلو تشدد کے خلاف قانون سازی کے لئے قائل کرنے کی مہم شروع کی، ایک سیاست دان نے اس بل کو " ازدواجی زندگی سے مزہ ختم کرنے والا قانون" کا نام دیا۔ " کاش میرے پاس اسوقت ٹوئٹر ہوتا"، اس نے کہا۔ یہ پرُ اُمید اور چھا جانے والی تقریر، پچھلے تیس سالوں میں آزمائے ہوئے حربوں اور طریقوں پر مبنی ہے، -- جو پولورائڈ کیمرے سے لیکر سوشل میڈیا تک محیط ہیں ۔۔ جو امریکہ میں گھریلو تشدد میں 64 فیصد کمی لانے کا باعث بنے۔

مایا پین: ایک نوجوان entreprenuer، کارٹونسٹ، ڈیزائنر، کارکن سے ملیے.

TEDWomen 2013

مایا پین: ایک نوجوان entreprenuer، کارٹونسٹ، ڈیزائنر، کارکن سے ملیے.
1,654,266 views

مایا پین وہ 8 سال کی تھی جب اس نے پہلی کمپنی شروع کی، اور اس کے گاہکوں کے لئے اور معشرے کے لیے فایُدہ مند ہونے کے لیے پر جوش ہے. اس دلکش بات میں - اور ۔کچھ متحرک تصاویر، اور کچھ ڈیزائن، اور کچھ متعدی توانائی - وہ اس فلم کی کہانی میں شامل ہے.

مککینا پوپ: آپ ایک کارکن بننا چاھتے ہیں ؟ تو اپنے کھلونوں سے شروع کریں

TEDYouth 2013

مککینا پوپ: آپ ایک کارکن بننا چاھتے ہیں ؟ تو اپنے کھلونوں سے شروع کریں
1,022,732 views

مککینا پوپ کا چھوٹا بھائی کھانے پکانے کا شوقین تھا ، لیکن وہ ایک آسان پکانے والے کھلونے, چولھے کو استمعال نہیں کرنا چاہتا کیوںکہ یہ لڑکیوں کا کھلونا تھا. تو ١٣ سال کی عمر میں ، پوپ نے، امریکی کھلونے بنانے والی کمپنی حسبرو کے لئے ایک آن لائن درخواست دائر کی کہ وہ کھلونوں کوگلابی اور جامنی رنگوں کی بجائےنئے رنگ دیں اور لڑکوں کو بھی اپنے ٹی وی اشتہاروں میں دکھائیں. اس دل موہ لینے والی گفتگو میں پوپ اپنی تحریک کے بارے میں بتاتی ہیں جس میں انھوں نے کھلونے کو جنس کے لئے غیر جانبدار بنانے کا مطالبہ کیا ہے.

شیریں ال فیکی: جنس اور رومانیت کی ایک پوشیدہ کہانی

TEDGlobal 2013

شیریں ال فیکی: جنس اور رومانیت کی ایک پوشیدہ کہانی
2,332,768 views

شیریں ال فیکی کہتیں ہیں " اگر آپ واقعی کسی قوم کو جاننا چاہتے ہیں تو آپ اپنی تلاش ان کی خواب گاہوں سے شروع کریں-". انہوں نے پانچ سال تک مشرق وسطی کا سفر کیا اور جنس کے بارے میں لوگوں سے بات چیت کی. جہاں اس گفتگو نے سخت روایات اور گہرے جبر کو ظاہر کیا وہیں ال فیکی نے یہ بھی دریافت کیا کہ عرب دنیا میں جنسی قدامت پرستی نسبتا ایک نئی چیز ہے . وہ سوچتیں ہیں کہ کیا عوامی مکالمے کا دوبارہ انعقاد زیادہ تسلی بخش محفوظ جنسی زندگی کو پروان چڑھا سکتا ہے ؟

بوائڈ وارٹی: میں نے نیلسن منڈیلا سے کیا سیکھا

TEDWomen 2013

بوائڈ وارٹی: میں نے نیلسن منڈیلا سے کیا سیکھا
1,730,475 views

" جنگلوں کے کلیساؤں میں ہم اپنی زندگی کے خوبصورت پہلوؤں کا عکس دیکھتے ہیں۔" بوائڈ وارٹی، جنگلات کی زندگی کے سرگرم کارکن، جانوروں، انسانوں اور ان کے ملاپ کی کہانیاں سناتے ہوئے۔ یہ تقریر انہوں نے جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن منڈیلا کے نام منسوب کی، جو کشادہ دلی اور حوصلہ مندی کی مجسم علامت تھے۔

ڈیوڈ لینگ: میرا پانی کی سطح کے نیچے چلنے والا روبوٹ

TED2013

ڈیوڈ لینگ: میرا پانی کی سطح کے نیچے چلنے والا روبوٹ
1,320,203 views

ڈیوڈ لینگ ایک بنانے والے ہیں جنہوں نے خود کو، شوقین سمندری کی کھوج کرنے والا، بننا، سکھایا-- یا یہ کہیں کہ انہوں نے، اپنی جگہ، ایک روبوٹ کو یہ کرنا سکھایا- ایک دلچسپ گفتگو میں، لینگ، جو ایک ٹیڈ فیلو ہیں، دکھاتے ہیں کہ کیسے انہوں نے اور سمندر سے محبت کرنے والے لوگوں کے جال نے، ملکر ' اوپن سورس ' اور کم لاگت، پانی کی سطح کے نیچے کھوج کرنے والے روبوٹ بنائے-

مائیکل سنڈل: ہمیں اپنی شہری زندگی میں مارکیٹوں  پر اعتبار کیوں نہیں کرنا چاہیے ؟

TEDGlobal 2013

مائیکل سنڈل: ہمیں اپنی شہری زندگی میں مارکیٹوں پر اعتبار کیوں نہیں کرنا چاہیے ؟
2,044,888 views

Michael Sandel کہتے ہیں, پچھلی ٣ دہایوں میں امریکا کاروباری معیشت سے کاروباری سماج کی طرف گامزن ہوگیا ہے.یہ کہنا بجا ہے کہ امریکا کی مشترکہ شہری زندگی کا تجربہ اس بات پر منحصر ہے کہ کس کے پاس کتنا پیسا ہے. ( تین مثالیں : تعلیم تک رسائی، انصاف تک رسائی اور سیاسی اثرورسوخ ). Sandel تقریر اور سامعین سے بحث میں ہمیں ایمانداری سے اس سوال پر سوچنےپر آمادہ کرتے ہیں کہ کیا ہماری موجودہ جمہوریت میں براۓ فروخت بہت کچھ ہے ؟

اینڈرس فورگاکس: جانوروں کو مارے بغیر چمڑا اور گوشت

TEDGlobal 2013

اینڈرس فورگاکس: جانوروں کو مارے بغیر چمڑا اور گوشت
1,315,256 views

سال 2050 تک دنیا کی آبادی کو گوشت، دودھ ، انڈے اور چمڑے کی مصنوعات مہیا کرنے کیلئے تقریبا 100 ارب جانور درکار ہونگے۔ اس ریوڑ کو پالنا زمین کیلئے ناقابل برداشت بوجھ بن جائے گا۔ کیا اس سےبہتر حل موجود ہے؟ اس آنکھیں کھولنے والی تقریر میں ، ٹشو انجینرنگ کی وکالت کرتے ہوئے اینڈرس فورگاکس یہ دلیل پیش کرتے ہیں کہ جانوروں کو مار کر دستی بیگ اور برگر بنانے کی بجائے ہمیں، بائیو فیبریکیشن جیسے زیادہ مہذب طریقوں کو اختیار کرنا چاہیے۔

مے الخلیل: امن قائم کرنا ایک لمبی دوڑ ہے۔

TEDGlobal 2013

مے الخلیل: امن قائم کرنا ایک لمبی دوڑ ہے۔
5,268,496 views

لبنان میں ہر سال ایک ایسی گولی چلتی ہے جو معمول کے مطابق تشدد کے منظر کا حصہ نہیں ہوتی: بیروت انٹرنیشنل میراتھن کا افتتاحی بگل ہوتی ہے۔ ,ایک اثر انگیز بات چیت میں، لبنان میں لمبی دوڑوں کی بانی May El-Khalil نے اپنے اس ایمان کے بارے میں بتایا جس کے مطابق، لمبی دوڑیں، صرف ایک سال یا دن کے لیے ہی کیوں نیہں، سالوں سے سیاست اور مذہب کے نام پر بکھری ہوِی قوم کو متحد کر سکتی ھے۔

سوزان تلحوق: کس نے کہا عربی بولنے سے ہم "uncool" ہو جائیں گے؟

TEDxBeirut

سوزان تلحوق: کس نے کہا عربی بولنے سے ہم "uncool" ہو جائیں گے؟
1,438,887 views

سوزان تلحوق نے اس تقریر میں ایسےابتدائی اقدامات کا مطالبہ کیا جوعربی زبان کو طرزِ جدید پر لا کر اور تخلیقی اظہار کا ایک ذریعہ کے طور پر اس کا استعمال کرتے ہوئے اس کوبحال کر سکیں۔ ان کے کام کا مقصد عربی گو دنیا کی کھوئی ہوئی شناخت کو واپس دلانا ہے اور اس احساسِ کمتری سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔

ایلی بیر: تیز ترین ایمبولینس؟ ایک موٹرسائیکل

TEDMED 2013

ایلی بیر: تیز ترین ایمبولینس؟ ایک موٹرسائیکل
1,116,845 views

جیروسلم کی ایمبولینس میں ایک نوجوان EMT کے طور پر کام کرتے ہوۓ، ایلی بیر کو احساس ہوا کہ، سفاکانہ ٹریفک میں پھنس کر، وہ مدد کے لئے کافی دیر سے پہنچتے تھے- تو اس نے EMT رضاکاروں کا ایک گروپ بنایا --ان میں بہت سے پیدل تھے -- جو اپنا ہر کام چھوڑ کر اور بھاگ کر اپنے محلے کے لوگوں کی جان بچاتے تھے- آج، یونائیٹڈ ہتزاله ایک سمارٹ فون کی اپپ اور "ایمبوسائیکل" کے بیڑے کو استعمال کرکے نزدیک موجود مریضوں کی مدد کرتی ہے جب تک ایمبولینس وہاں نہیں پہنچتی- 3 منٹ کے اوسط ردعمل وقت کے ساتھ ، پچھلے سال، انہوں نے اسرائیل میں 000 207 لوگوں کو ٹریٹ کیا - اور اب یہ آئیڈیا دنیا بھر میں پھیل رہا ہے -

تانیہ لونا: ایک سکّہ نے کیسے مجھے کروڑپتی ہونے کا احساس دلایا

TED@New York

تانیہ لونا: ایک سکّہ نے کیسے مجھے کروڑپتی ہونے کا احساس دلایا
1,797,188 views

تانیہ چھوٹی سی تھی جب چرنوبل کے سانحہ کے بعد وہ یوکرین سے امریکا پناہ لینے پہنچی.نیویارک کے ایک گھر میں جو بے گھر افراد کے لئے تھا , فرش پر ایک دن اسے ایک سکہ ملا .اس سے پہلے اس نے اپنے اپ کو اتنا امیر محسوس نہیں کیا تھا .بچپن کی کچھ اچھی اور کچھ تلخ یادیں .اور ان یادوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے .

روبرٹو ڈی انجیلو + فرانسسکا فیڈیلی: ایک زندگی کا سبق، ہمارے بچے کی بیماری میں

TEDGlobal 2013

روبرٹو ڈی انجیلو + فرانسسکا فیڈیلی: ایک زندگی کا سبق، ہمارے بچے کی بیماری میں
1,239,223 views

روبرٹو ڈی انجیلو اور فرانسسکا فیڈیلی نے سوچا تھا کہ ان کا بچہ صحت مند تھا -- مگر 10 دن کی عمر میں، ان کو معلوم ہوا کہ حمل کے دوران اس کی دماغ کی شریان کو نقصان پہنچا ہے- کیونکہ ماریو اپنے جسم کے بائیں حصے کو نہیں حرکت دے سکتا تھا، انہوں نے مشکل سوالوں کا سامنا کیا : کیا وہ "نارمل" ہوگا؟ کیا وہ اپنی پوری زندگی گزار سکے گا؟ ایک اداس کردینے والی کہانی جس میں والدین اپنے خوف کا سامنا کرتے ہیں -- اور کس طرح وہ ان پر کامیاب ہوئے-

جنہا لی: کمپیوٹر میں جائیں اور پکسل پکڑیں

TED2013

جنہا لی: کمپیوٹر میں جائیں اور پکسل پکڑیں
1,855,833 views

ہماری حقیقی زندگی اور ڈیجیٹل معلومات کے درمیان جو سرحد ہے وہ باریک سے باریک تر ہوتی جا رہی ہے- ڈیزائنر اور انجنیئر جنہا لی چاہتے ہیں کہ اس کو بلکل ختم کردیں - جیسے کہ وہ دکھاتے ہیں، اس مختصر اور حیران کن گفتگو میں، ان کے خیالات میں شامل ہیں ایک پن جو اسکرین میں داخل ہوکر 3 ڈی ماڈل بناتا ہے اور ایک کمپیوٹر ڈیسک ٹاپ پروٹوٹائپ جو آپ کو اسکرین میں داخل ہوکر ڈیجیٹل چیزوں کو حرکت دینے میں مدد دیتا ہے -

لیسلے ہازلٹن:شک ایمان کے لئے ضروری

TEDGlobal 2013

لیسلے ہازلٹن:شک ایمان کے لئے ضروری
1,660,357 views

جب لیسلے ہازلٹن محمّد (صل الله و علیھ وسلم) کی سوانح عمری لکھ رہیں تھیں تو انکو کسی چیز نے چونکا دیا:جس رات ان پر قرآن کی وحی نازل ہوئی تو قدیم تحریروں کے مطابق انکا پہلا رد عمل شک، حیرانی یہاں تک کہ خوف تھا.اور پھر بھی یہ تجربہ انکے ایمان کی بنیاد بنی-ہازلٹن شک کی ایک نئی تعریف بیان کرتی ہیں اور شک کو ایمان کی بنیاد قرار دیتی ہیں-ہر قسم کی بنیاد پرستی کا خاتمہ کرتے ہوئے -

لیزا بو: لیزا بو : کتابیں آپکو کیسے ذہنی وسعت عطا کر سکتی ہیں

TED2013

لیزا بو: لیزا بو : کتابیں آپکو کیسے ذہنی وسعت عطا کر سکتی ہیں
4,963,279 views

اگر آپکا بچپن کا کوئی خواب ٹوٹ جائے تو کیا کیا ہوتا ہے ؟ لیزا بو نے امریکا میں اپنی نئی زندگی سے سمجھوتہ کیا .اپنے ذھن کو وسعت دینے کے لئے کتابوں سے ناتا جوڑا اور اپنے لئے زندگی کی ایک نئی رہگزر تلاش کر لی .اپنی اس ذاتی اور شیریں گفتگو میں وہ کتابوں کے سحرکی بات کرتی ہے . کتابوں کے مطالعہ کا اپنا منفرد تجربہ بیان کرتی ہے